واشنگٹن جنوری 25(ٹی این ایس)چافغان دارالحکومت کابل میں ہفتے کی رات ہونے والے حملے میں چار امریکی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کابل کے اس لگڑری ہوٹل پر ہوئے حملے کے نتیجے میں مجموعی طور پر بائیس افراد ہلاک ہوئے، جن میں متعدد غیر ملکی تھے۔ طالبان باغیوں نے اس خونریز کارروائی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔