یمن بحران پر بات چیت کے لیے برطانوی وزیر خارجہ کی اومان آمد

 
0
377
Britain's Foreign Secretary Boris Johnson speaks during a joint news conference with U.S. Secretary of State Rex Tillerson (not pictured) at his official residence in London, Britain, May 26, 2017. REUTERS/Toby Melville - RTX37QQ8

لندن جنوری 25(ٹی این ایس)برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن آج بدھ سے خلیجی ممالک کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایاکہ وہ لندن میں امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن اور پیرس میں دوسرے ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کے بعد یہ دورہ کررہے ہیں۔دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ بورس جانسن سعودی عرب کے اقتصادی اور سماجی اصلاحات پر مبنی ویڑن 2030ء کے تحت منصوبوں میں برطانیہ کی شراکت داری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔انھوں نے اس دورے پر روانہ ہونے سے قبل کہا کہ اومان اور سعودی عرب کا یمن میں جاری بحران کے خاتمے اور خاص طور پر سیاسی حل کی تلاش میں اہم کردار ہے۔میں ان کی قیادت سے گفتگو میں یہ واضح کروں گا کہ اس بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور صرف پْر امن بات چیت کے ذریعے ہی یمنی عوام کے لیے کوئی طویل المیعاد حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کیاعلان کردہ نئے انسانی امدادی منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ انسانی امدادی سرگرمیوں میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ سعودی ولی عہد کی قیادت میں مملکت کے سماجی اقتصادی اصلاحات کے پروگرام ویڑن 2030ء کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ان داخلی اصلاحات سے معیشت متنوع ہورہی ہے اور دوسری جانب سعودی شہریوں کو اپنے معاملات کو سنبھالنے کا موقع مل رہا ہے۔برطانیہ مختلف شعبوں میں ایک عالمی لیڈر کی حیثیت سے سعودی عرب کی ان تبدیلیوں کے بھرپور عمل میں مدد کرسکتا ہے۔