چیف جسٹس پاکستان نے عاصمہ قتل کیس کا از خود نوٹس لے لیا آئی جی کے پی کے سے رپورٹ طلب 

 
0
338

اسلام آباد جنوری 26(ٹی این ایس) چیف جسٹس پاکستان نے مردان میں عاصمہ کے قتل کا از خود نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق 17 جنوری کے روز مردان کے ضلعی ناظم نے دعویٰ کیا تھا کہ 15 جنوری کو قتل کرکے کھیتوں میں پھینکی گئی 4 سالہ بچی عاصمہ سے زیادتی کی گئی جو پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ثابت ہوئی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مردان میاں سعید کا مؤقف تھا کہ بچی کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ریپ کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی۔ڈی جی پنجاب فورنزک ایجنسی کے مطابق عاصمہ کے ڈی این اے میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ جمعہ کو چیف جسٹس پاکستان نے عاصمہ کے قتل کا از خود نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی خیبرپختونخوا سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار سے اتوار کو لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی عاصمہ کی لاش رواں ہفتے 15 جنوری کو کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔