50سال بعد امریکی طیارہ بردار جہاز ایک بار پھرویت نام جائے گا

 
0
329

واشنگٹن جنوری 26(ٹی این ایس)امریکا نے ویت نام کے ہاتھوں اپنی بدترین شکست کے 50سال بعد ایک امریکی طیارہ بردار جہاز ہنوئی کا دورہ کرے گا۔امریکی خبر ایجنسی کے مطابق ممکنہ طورپر چین اس سے خوش نہ ہو لیکن بہر حال طیارہ بر دار جہاز کو مارچ میں بھیجے جانے کی اطلاعات ہیں۔ویت نام نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس تجویز پر مذاکرات جاری ہیں ۔واضح رہے کہ 50سال پہلے ویت نامیوں نے امریکا کو ہتھیاروں کے بغیر بہت بری طرح شکست دی تھی۔امریکی وزیر دفاع نے گزشتہ روز ہنوئی کا دورہ کیا اور عظیم ہوچی من کے دیو ہیکل مجسمے کے نیچے بیٹھ کر بات چیت کی، ہوچی من کو جنگ کے زمانے میں چاچا ہوکہا جاتا تھا ویت نام کا دارالحکومت اب ہو چی من سٹی کہلا تا ہے۔