زینب قتل کیس کے گرفتار ملزم کی ویڈیو لیک ہونے پر سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج 

 
0
303

لاہور جنوری 26(ٹی این ایس)قصور میں سات سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے گرفتار ملزم عمران علی کی ویڈیو میڈیا میں آنے پر سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے موبائل فون ضبط کر لئے گئے ، ایک انسپکٹر کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق زینب قتل کیس کے ملزم عمران علی کو گرفتاری کے بعد سی آئی اے ماڈل ٹاؤن میں رکھا گیا تھا تاہم اس دوران ملزم کے اعترافی بیان کی موبائل ویڈیو منظر عام پر آ گئی جسے میڈیا پر بھی دکھایا گیا ۔ اس اقدام پر سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کے اہلکاروں پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایک انسپکٹر کوبھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کے موبائل فون پر بھی ضبط کر لئے گئے جن فرانزک کیلئے بھیجا جائے گا۔