گر م دودھ گرنے سے جھلسنے والا سات سالہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا

 
0
580

لاہور جنوری 26(ٹی این ایس)فیکٹری ایریا میں گرم دودھ گرنے سے جھلسنے والا سات سالہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا ۔ فیکٹری ایریا کا رہائشی سات سالہ ابرار سات جنوری کو ابلتا ہوا دودھ گرنے سے بری طرح جھلس گیا تھا جسے شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا ۔