پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پرکوئی کیس نہیں،اسپیکرپنجاب اسمبلی

 
0
344

لاہور اگست 19(ٹی این ایس)اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نےکہاہےکہ پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلی پرکوئی کیس نہیں۔ اگر کسی کو ایسا لگتاہےتواس کی انکوائری ہونی چاہئے۔لاہورمیں اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے کہاکہ جمہوری عمل کوروکناجمہوریت کی خدمت نہیں۔ وزیراعلی کےانتخاب کےدوران شورشرابےسےاپوزیشن کوکچھ حاصل نہیں ہوگا۔ کالی پٹیاں جو باندھتا ہے وہ اس کی مرضی ہے۔

انھوں نے واضح کیاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب سب کےسامنےہوگا۔ ووٹنگ آزادانہ اور شفاف ہوگی ۔ اپوزیشن دلیری سےوزیراعلیٰ کاالیکشن لڑے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کےنامزدوزیراعلیٰ پرکوئی کیس نہیں۔ اگر کسی کو ایسا لگتاہےتواس کی انکوائری ہونی چاہئے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ جو ڈپٹی اسپیکر ہے وہ پی ٹی آئی کے ہیں،متوقع وزیراعلی پی ٹی آئی کے ہیں،مسلم لیگ ق پی ٹی آئی کے ساتھ 5 سال سے ہے اور ہم نے ساتھ جدوجہد کی ہے،دھرنے بھی ساتھ دئیے تھے۔