سعودی عرب،کرپشن الزامات پر گرفتار کھرب پتی شہزادے ولید بن طلال کو رہا کردیا گیا

 
0
413

ریاض جنوری 27 (ٹی این ایس)سعودی حکام کی جانب سے کرپشن کے الزام میں گرفتار امیر ترین عرب شہزادے ولید بن طلال کو رہا کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنی رہائی سے چند گھنٹے قبل ولید بن طلال نے انکشاف کیا تھا کہ میں پْر امید ہوں کہ مجھے رہا کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، میرے اور حکومت کے دمیان مذاکرات ہوگئے ہیں اور اب یہ معاملات ختم ہونے کو ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کے ساتھ مذاکرات میں میں اس موقف پر قائم رہا کہ میں بیگناہ ہوں ۔ انہوں نے حکومت سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ میں اپنے مالیاتی امور کو خود چلاؤں گا اور اپنی دولت کا کوئی حصہ حکومت کے حوالے نہیں کروں گا۔