لڑکیوں کی نا زیبا ویڈیو بنانے والا جعلی عامل کارروائی کے دوران گرفتار

 
0
389

لاہور ،جنوری 28(ٹی این ایس):لڑکیوں کی نا زیبا ویڈیو بنانے والا جعلی عامل کو ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران گرفتار کیا تو اس نے جنات کو بلانے کا دعوی کیا جس پر اس کی اچھی خاصی دھلائی کی گئی اور ساتھ کہا گیا کہ اب آپ جنات کو بلا سکتے ہیں جس پر ملزم فورا سے کہنے لگا کہ میں تو روٹی روزی کے لئے جعلی عامل کا ناٹک کر رہا ہوں ۔تفصیلات کے مطابق جعلی عامل نے کہا کہ عورتیں ہمارے پاس تعویز کروانے کے لئے آتی تھیں جس پر ہم بعض عورتوں کی ہم نا زیبا تصاویر بنا لیتے تھے اور بعد میں انہیں بلیک میل کر کے ان سے پیسے وصول کرتے تھے ۔

جب اس جعلی عامل با با سے چھ کلموں کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے صاف انکار کر دیا کہ مجھے کوئی بھی کلمہ نہیں آتا اور کسی بھی ایک کلمے کے نام کے بارے میں بھی نہیں پتا ،جعلی عامل با با نانگے شاہ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں کوئی پیسے بھیج دے تو ہم ان کے مسائل واٹس اپ یا ایمو پر بھی دم کر کے ان کے مسئلے حل کر دیتے تھے ۔