اعظم طارق قتل کیس کی سماعت 9فروری تک ملتوی 

 
0
615

اسلام آباد ،جنوری 29(ٹی این ایس):انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق قتل کیس کی سماعت 9فروری تک ملتوی کردی ۔بدھ کو عدالت نے سماعت کی تو ملزم سبطین کاظمی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران عدالت نے تین گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لیے طلب کر رکھا تھا تاہم گواہوں کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ہے ۔