خانیوال ،کھیت سے گزرکر فصل تباہ کرنے سے منع کرنے پر چار مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈنڈے سوٹوں سے وار کر کے خواتین کو شدید زخمی کردیا 

 
0
353

خانیوال ،جنوری  30 (ٹی این ایس):کھیت سے گزرکر فصل تباہ کرنے سے منع کرنے پر چار مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈنڈے سوٹوں سے وار کر کے خواتین کو شدید زخمی کردیا۔

تفصیل کے مطابق چک نمبر94/10Rکی رہائشی حلیمہ بی بی اور اس کی بیٹی مصباح ناز نے بتایا کہ مقامی بااثر صادق ،واجد، عابد، عادل ہمارے کھیتوں سے زبردستی ٹریکٹر لے کر گزرتے تھے جس کی وجہ سے فصل تباہ ہورہی تھی ہم نے کئی مرتبہ منع کیا اور طیش میں آکر گھر میں گھر کر ڈنڈے سوٹوں سے ہمیں اور ہمارے والد قاسم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے کپڑے پھاڑ دیئے ریسکیو1122نے ہسپتال پہنچایا اور 15پر کال کی تو پولیس آگئی میڈیکل بورڈ میں تشدد کی تصدیق مقدمہ درج ہونے کے بعد مخالفین پولیس کے ساتھ سازباز ہوگئی اور بجائے کارروائی کرنے کے چھوٹا مقدمہ امانت میں خیانت کا درج کرواکر ہمیں مختلف طریقوں سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او خانیوال سے تحفظ کی اپیل کی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔