پاکستان کی خوشحالی کا انحصار جامعات میں تعلیم کو کمرشلائز کرنے کی صلاحیتوں میں مضمر ہے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی

 
0
351

اسلام آباد، جنوری 30 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی کا انحصار جامعات میں تعلیم کو کمرشلائز کرنے کی صلاحیتوں میں مضمر ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کو کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ٹیکنوپارکس سے متعلق تین روزہ عالمی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ورکشاپ کا انعقاد سائنس و ٹیکنالوجی پارکس سے متعلق انٹر اسلامک نیٹ ورک ایران،سائنس و ٹیکنالوجی تعاون سے متعلق او آئی سی کی وزارت کمیٹی،ایکو سائنس فاونڈیشن،اسلامک ڈویلپمنٹ بنک اور وزرارت سائنس وٹیکنالوجی کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ گیمبیا، نائیجیریا، سوڈان، ملائشیاء، انڈونیشیا، ایران، تیونیسیا اور فلسطین سمیت 8اسلامی ملکوں کے بین الاقوامی ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ یہ ماہرین ترقی پزیر ملکوں کے تناظر میں ٹیکنالوجی پارکس کے قیام اور انتظام کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کرینگے۔

ریکٹر سی آئی آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے اپنے خطاب میں آگاہ کیا کہ سی آئی آئی ٹی کا شمار ٹاپ یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اور اور ہماری یونیورسٹی اپنے طالب علموں کو موقع پیدا کرنے کیلئے پر عزم ہے کہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں۔صدر ای سی او سائنس فاؤنڈیشن ڈاکٹر منظور ایچ سومرو نے سائنس پارکس قائم کرنے کے آئیڈیا کی حوصلہ افزائی کی۔افتتاحی تقریب سے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک ڈاکٹر شوکت حمید خان نے بھی خطاب کیا۔