دنیا بھر میں امریکی فورسز کا سکیورٹی پروٹوکول بڑھانے کے لیے احتیاطی انتظامات کا اعلان 

 
0
362

واشنگٹن فروری 1(ٹی این ایس) امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اندرون اور بیرون ملک امریکی فورسز کے افراد کے سکیورٹی پروٹوکول کو بڑھانے کے لیے احتیاطی انتظامات کا اعلان کیا ہے،امریکی ٹی وی کے مطابق یہ اقدام اس بات کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے کہ بعض افسران اور فوجیوں کی جانب سے زیرِ استعمال جسمانی لیاقت کی پیمائش کے آلات (فٹنس ٹریکرز) دنیا بھر میں ان کی نقل و حرکت اور تعیناتی کے حسّاس مقامات کا انکشاف کر سکتے ہیں۔سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ کوئی بھی ممکنہ مخاصم امریکی عسکری قیادت اور فوج کے اہل کاروں کا طرز زندگی بھی معلوم کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فوج اور انٹیلجنس کے اہل کاروں کے مشاغل کا بھی پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ خواہ وہ دنیا کے کسی بھی علاقے میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہوں یا پھر وطن واپس لوٹ رہے ہوں۔امریکی فوج کی مرکزی کمان نے عملی طور پر اپنی “پرائیویسی” کا از سر نو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اس امر کا غالب گمان ہے کہ امریکی فوج کے لیے یہ احکامات جاری کیے جائیں گے کہ وہ ذاتی اسمارٹ فون اور جسم پر پہنے جانے والے فٹنس ٹریکرز کا استعمال ترک کر دے۔ یہ اس سکیورٹی پروٹوکول کی طرز پر ہو گا جس کا اطلاق پینٹاگون اور حساس عسکری تنصیبات پر کیا جا رہا ہے۔