حزب اللہ نے سلامتی کونسل کی قرارداد1701کی خلاف ورزی کی ہے،اسرائیلی چیف آف اسٹاف جنرل ایزنکوت کا الزام

 
0
1043

تل ابیب فروری 1(ٹی این ایس) قابض اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ایزنکوت نے حزب اللہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایزنکوت نے کہاکہ اس دہشت گرد ملیشیا کے جنگجو لبنان کے جنوب میں موجود ہیں جہاں حزب اللہ لڑائی کے لیے اپنے اسلحے اور صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوج دن و رات اپنی استعداد برقرار رکھنے کے واسطے کام کر رہی ہے اور وہ تمام خطرات کا مقابلہ کرے گی۔