لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست دائر 

 
0
354

لاہور فروری 1(ٹی این ایس) لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر فریق کو بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بے بنیاد ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، اضافی سیل ٹیکس وصولی کے باعث ہے اور اس پر 15فیصد سے زائد اضافی سیل ٹیکس غیرآئینی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کے اضافی سیل ٹیکس وصولی کو کالعدم قرار دے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دے۔خیال رہے حکومت نے اوگرا کی سفارش پر گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3سے 6روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔