نگران حکومت نے عوام پر پانی بم بھی گرا دیا

 
0
115

گزشتہ پانچ سالوں میں پانچ مرتبہ واٹر ٹیرف میں اضافے کی تجویز مسترد ہوئی، پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ ہی واٹر ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں واٹر ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی گئی،کابینہ کے میٹنگ منٹس جاری ہونے کے بعد آئندہ مالی سال کے آغاز میں نیا ٹیرف نافذ العمل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں نیا واٹر ٹیرف نافذ کیا جائے،پنجاب کابینہ نے گھریلو اور کمرشل صارفین کے واٹر ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

کمرشل ،انڈسٹریل اور سرکاری دفاتر کے ٹیرف میں بھی اضافے کی منظوری دی گئی ہے،جنرل سٹور، ہارڈ ویئر شاپ، میڈیکل سٹور، ٹیلر شاپ ماہانہ اوسطاً 1303 روپے واسا کو بل ادا کریں گے۔

سکول، کالج، اکیڈمیز ، ڈاکٹر کلینک، پراپرٹی ڈیلر، سٹیل گرل مینوفیکچر ماہانہ اوسطاً 3258 روپے بل ادا کریں گے۔ پرائیوٹ ہسپتال، کلینک، لیبارٹری، مل شاپس، حمام، دھوبی گھاٹ ماہانہ 5345 روپے پانی کا بل ادا کریں گے۔

ریسٹورنٹ، پلاسٹک مینوفیکچر، شوز مینوفیکچر، پاور لوم، ماچس فیکٹری ماہانہ 7435 روپے پانی کا بل ادا کریں گے۔ ایک ہزار مربع فٹ پر واقع ریسٹورنٹ، فاؤنڈری سٹیل مل، ربڑ مل ماہانہ 10455 روپے پانی کا بل ادا کریں گے۔ سیمنٹ پائپ فیکٹری، گھی اور آئل. مل ماہانہ 13480 روپے پانی کا بل ادا کریں گے۔

پنجاب کابینہ کے میٹنگ منٹس جاری ہونے کے بعد نیا ٹیرف نافذ کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں 3 سے 5 مرلہ گھر کا ٹیرف 375 سے بڑھا کر 938 روپے جبکہ 5 سے 7 مرلہ کا ٹیرف 463 سے بڑھا کر 1160 روپے کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 7 سے 10 مرلہ گھر کا ماہانہ ٹیرف 830 روپے اضافے کے بعد 1383 روپے، 10 سے 15 مرلہ کا ٹیرف 1603 روپے ہو گا۔ 15 سے 20 مرلہ ماہانہ ٹیرف 2183، جبکہ ایک کینال سے دو کینال تک نیا ٹیرف 2765 روپے، دو کینال سے بڑے گھروں کا ماہانہ ٹیرف 3 ہزار 925 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے