ٹیکس وصولیوں کے اعدادوشمار میں بہتری معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند ہے ‘ (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ 

 
0
293

لاہور ر فروری 1( ٹی این ایس)مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے سینئر نائب صدر میاں عثمان نے ٹیکس وصولیوں کے اعدادوشمار میں بہتری کو معیشت کیلئے انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے عوام کی زندگیوں پربھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے،اصلاحات اور خصوصاً ای ٹیکسیشن سے ٹیکس نیٹ وسیع ہو رہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے ابتدائی سات میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا ہے اور اس مدت میں 20کھرب کا ہندسہ عبور کیا گیا ہے ۔رواں سال جنوری میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں19فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جو انتہائی خوش آئند او رحوصلہ افزاء ہے ۔ میاں عثمان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس نظام میں اصلاحات خصوصاً ای ٹیکسیشن سے نہ صرف ٹیکس دہندگان کیلئے پیچیدگیوں کو دور کرنے میں مدد ملی ہے بلکہ وصولیوں کی شرح میں بھی بہتری آئی ہے۔ اموجودہ حکومت ٹیکسوں کی صورت میں حاصل ہونے والی آمدن کو عوام کی فلاح و بہبود خصوصاًانہیں زندگی کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر خرچ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسیشن کے نظام میں کئی دہائیوں سے جو خرابیاں چلی آرہی ہیں انہیں دور کرنے کیلئے کچھ وقت درکار ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی (ن) لیگ کی حکومت آئے گی اور مالیاتی ڈسپلن کی بدولت مزید کامیابیاں حاصل کی جائیں گی۔