لاہور کے پانچ بڑے پارکوں میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

 
0
321

لاہور 22 اگست 2021 (ٹی این ایس): پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے لاہور کے پانچ بڑے پارکوں میں ویڈیو بنانے پر پابندی کی تجویز دے دی۔

پی ایچ اے کے وائس چیئرمین حافظ ذیشان نے کہا ہے کہ پارکس میں ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا چینلز پر کام کرنے والوں کو ویڈیو بنانے نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پبلک پارک میں ویڈیو بنانے والوں سے پیسے لیے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پیسے وصول کرنے کے بعد پی ائچ اے مطلوبہ وقت کیلئے سکیورٹی بھی فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ائچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں فیصلے کیے جائیں گے۔