راولپنڈی: سال نو کے پہلے مہینےمیں آگ میں جھلسنے کے مختلف حوادث میں مجموعی طور پردو افراد ہلاک اور تینتس زخمی ہوئے

 
0
387

ریسکیو1122، عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاجنون  

راولپنڈی، فروری 01 (ٹی این ایس):راولپنڈی شہر میں سال نو کے پہلے مہینےمیں آگ میں جھلسنے کے مختلف حوادث میں مجموعی طور پردو افراد ہلاک اور تینتس زخمی ہوئے۔ جن میں 12 مرد، 9 عورتیں اور 14 بچے شامل تھے۔

ٹی این ایس کے نمائیندہ کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے  ریسکیو1122 عملہ نےمتاثرین کو ہولی فیملی اور پمز سمیت مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا،ان میں  زیادہ  تر حادثات رات کو گیس لیکج کے باعث پیش آئے،ریسکیو1122  نے  عوام سے اپیل ہے کہ رات کوگیس ہیٹرز کے استعمال میں ضروری احتیاط برتیں اور سونے سے پہلےگیس ہیٹرز بند کیاکر یں۔

ترجمان ریسکیو1122، راولپنڈی چوہدری عثمان گجر کے مطابق  گھرمیں گیس لیکج محسوس ہونے پربجلی کا سوئچ اور آگ ہرگز نہ جلائیں ،گیس لیکج  کی بدبو محسوس ہونے پر تمام دروازےاور کھڑکیاں کھول دیں۔

ریسکیو1122  نے  عوام آگہی مہم کے تحت  عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے  وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبباز شریف کے ویژن کو بانی  ریسکیو1122 سروس ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر ، ایمرجنسی سروس انچارج ڈاکٹر عبدالرحمان ،ایمرجنسی آفیسر دیبا شہناز دیبا  شہناز ایمرجنسی آفیسر علی حمزہ ،ایمرجنسی آفیسر علی حسن ،آر ایس او انجم شہزاد ،ایس ای ممتاز حسین جبی اور دیگر کے ذریعے   پیشنٹ ٹرانسفر سروس کو مثالی بنا دیا ھے۔

گز شتہ سال پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبباز شریف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت سے ریسکیو 1122 کو 512 ایمبولینس کی فراہمی کے بعد ریسکیو 1122 نے لاکھوں مریضوں کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید ہسپتالوں میں شفٹ کیا ۔ پیشنٹ ٹرانسفر سروس عوام الناس کو ریسکیو 1122 کے مربوط نظام اور ہسپتالوں میں ریسکیو 1122 کے قائم کردہ ڈیسک کے ذریعہ چوبیس گھنٹے  دستیاب ہے۔

ریسکیو 1122 کی سینئر مینجمنٹ بشمول صوبائی مانیٹرنگ آفیسر رفعت ضیاء، رجسٹرار ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر فرحان خالد،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیویپلمنٹ فہیم احمد قریشی ،ڈپٹی ڈائر یکٹر آپریشن ایاز اسلم ،ڈپٹی ڈائر یکٹر عرفان نصیراور دیگر سینئر افسران اس کاوش پر خراج تحیسن کے مستحق ھیں ۔ ریسکیو1122 عوام الناس کو بلا امتیاز ایمرجنسی سروسز کی بروقت فراہمی کو یقینی بناچکی ھے کسی بھی  معاشرے کی ترقی کیلئے عوام کا صحت مند ہونا بنیادی شرط ہے کیونکہ ایک صحت مند انسان ہی ذاتی اور معاشرتی ذمہ داریوں کو پورا کرکے ملکی ترقی میں حصہ لے سکتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا  ویژن  صحت مند  پنجاب ہے صحت کے شعبہ کی جدید خطوط پر ترقی اور عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی وزیراعلی کاجنون   ہے اور وہ دن رات اپنے مشن کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں جنکو   بانی  ریسکیو1122 سروس ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر جیسی شخصیات کی راہنمائی حاصل ہےصحت کے حوالے سے دستیاب سہولیات گھر گھر پہنچانے کیلئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے گزشتہسال  ریسکیو 1122کے زیر اہتمام پنجاب میں فری موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا  بھی افتتاح کیا۔ فری موٹر بائیکس ایمبولینس سروس پنجاب کے دائرہ کار بہت جلد ہر ضلع تک پھیلا دیا جائے گا۔

قوم کے عظیم ریسکیورز نے لوگوں کی زندگی بچانے کیلئے ناقابل فراموش خدمات سر انجام دی ہیں۔ اور ان ہی میں راقم الحروف کے حقیقی بھائی شہید مظہر علی مبارک بھی شامل تھے جو دوران ڈیوٹی دہشت گردی کی نظر ھو  تقریب دکھی انسانیت کی خدمت  ریسکیو کے ہر مجاہد کا طرا ہ امتیاز ھے ،موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع  تنگ گلیوں اور محلوں میں کسی مصیبت، حادثے یا قدرتی آفت میں گھرے افراد کو ریسکیو کرنے کیلئے  ایمبولینس کا نظام ممد و معاون ثابت ہو گااس سروس سے جائے حادثات تک فوری رسائی ممکن ہو سکے گی اور اس سروس کے آغاز سے عوام کو بے پناہ ریلیفاور  تنگ گلی محلوں میں ایمرجنسی کی صورت میں بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے گی۔ ایمرجنسی کی صورت میں گنجان آباد علاقوں اور تنگ گلیوں میں موٹر سائیکلوں کی ایمبولینس سروس فوری ریسکیو اور طبی امداد فراہم کریگی۔وزیراعلی پنجاب میاں شہبباز شریف کا ماننا ھے  کہ پنجاب میں پاکستان کی سو سالہ تاریخ کا بد ترین سیلاب آیا انہوں نے  نے خود دیکھا کہ ریسکیو 1122نے اس سیلاب میں شاندار خدمات کا عملی مظاہرہ پیش کیا  دکھائی۔

شہباز شریف  پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کے مطابق آگے لے کر جانا چاھتے ھیں  تاکہ  امانت، دیانت اور محنت بول بالا  ہو  پنجاب میں میرٹ اور شفافیت کا نظام تیزی سے  آگے بڑھ رہا ہے۔ ریسکیو 1122نے سندھ خیبر پی کے اور بلوچستان کیلئے اپنی خدمات مہیا کی ہیں۔ ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس سے  تنگ گلیوں میں رہنے والے شہریوں کا مسئلہ حل ھو چکا ہے ۔ موٹر سائیکل ایمبولینس کے ساتھ تمام ضروری ادویات اور دیگر اشیاء بشمول آکسیجن سلنڈر پوری کٹ موجود ہے۔ صوبہ پنجاب موٹر بائیک ایمبولینس سروس متعارف کرانیوالا پورے ریجن میں پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔