اسلام آباد پولیس کی کاروائی، ای الیون سیکٹر سے چارجواری گرفتار

 
0
713

اسلام آباد، فروری 01(ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کے احکامات پر سی آئی اے پولیس نے ای الیون سیکٹرمیں خداداد ہائٹس پرچھاپہ مارا اور چار جواریوں کو گرفتار کر لیا۔
جواریوں کی شناخت غفران،جنید،علی اور طارق کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان جوریوں نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ پر جوا لگایا ہوا تھا۔
ملزمان کے پاس سےدولیپ ٹاپ،8وائرلیس وی فون،ایک ایل ای ڈی،ائیر ٹیل ریسیور،کی بورڈزاور کیبلز بھی برآمد کی گئی ہیں۔