نہال ہاشمی کی طبیعت بگڑ گئی ٗ جیل ہسپتال منتقل

 
0
378

اسلام آبادفروری 2(ٹی این ایس)توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے نہال ہاشمی کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں سینے کی تکلیف کے باعث جیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی کو گذشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے جرم میں ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے نہال ہاشمی کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا تھا۔