الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کیلئے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

 
0
317

اسلام آبادفروری 2(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبوں کے لیے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ٗالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔شیڈول کے مطابق سینیٹ انتخابات کے امیدوار 4 سے 6 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ٗ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 15 فروری کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار 16 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد اور فاٹا میں سینیٹ انتخابات کاشیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں پنجاب اور سندھ سے 12،12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے 26 ممبران میں سے 18 سینیٹرز جبکہ مسلم لیگ (ن) کے 27 میں سے 9 سینیٹرز ریٹائر ہوجائینگے۔اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ جے یو آئی (ف) کے 5 میں سے 3 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔عوامی نیشنل پارٹی کے 6 میں سے 5 سینیٹرز اور تحریک انصاف کا 7 میں سے ایک سینیٹر ریٹائر ہوگا جبکہ مسلم لیگ (ق) کے تمام 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے طاہر مشہدی، نسرین جلیل اور فروغ نسیم بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، نزہت صادق، کامران مائیکل، ذوالفقارکھوسہ اور نثارمیمن بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔