پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سابق سیکریٹری جنرل شاہد گیلانی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر اختلافات کے بعد تحریک لبیک میں شامل ہو گئے

 
0
355

نظریاتی کارکنوں کی جگہ پیراشوٹرز  اورکرپٹ عناصر کو ٹکٹ دیکر کرپشن پر کیسے قابو پایا جایا گا؟ عمران کا ہمیشہ سے ہی دہرا معیار رہا ہے: پریس کانفرنس

اسلام آباد، جون 11 (ٹی این ایس): عام انتخابات میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم اور نظریاتی کارکنوں کی جگہ پیراشوٹرز کو ٹکٹ جاری کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ کارکن پارٹی کو خیر آباد کہنے لگے ہیں۔پارٹی کے ضلع راولپنڈی کے سابق سیکریٹری جنرل شاہد گیلانی نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا اور تحریک لبیک میں شامل ہو گئے

نیشل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد گیلانی نے سوال کیا ہے کہ کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دیکر کرپشن پر کیسے قابو پایا جایا گا؟ انھوں ے کہا  کہ پارٹی انتخابات ہوں یا ٹکٹوں کی تقسیم خان صاحب نے ہر بار دہرا معیار اپنایا۔ ان کا کہنا تھا امریکی ایمبیسی میں عمران خان کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں۔

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے عہدیداران نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم رائج کرنے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔یہ امر قابل ذکر ہے   کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مصالحتی کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا ہے جو ناراض کارکنان کے تحفظات دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔