پشاور ،مسلم لیگ (ن) کا اسٹیج سیاسی مظاہرہ کرنے سے پہلے ہی ہچکولے کھانے لگا ،ڈی جے بٹ بھی خفاء

 
0
310

لاہور ،فروری 04(ٹی این ایس):پشاور میں آج کے روز پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا سیاسی مظاہر ہ کرنے جا رہی ہے لیکن سیاسی شو شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان مسلم لیگ (ن)کی طرف سے پشاور میں لگایا گیا اسٹیج کپ کپی کا شکار ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پشاور میں لگایا گیا اسٹیج جلسے سے پہلے ہی ہچکولے کھانے لگا جبکہ انتظامیہ کی شکایت پر دوبارہ سے ٹھیک کر دیا گیا ہے اور انتظامیہ کی شکایت پر ساؤنڈ سسٹم کی نا قص انتظامات کی وجہ سے ڈی جے بٹ بھی خفاء ہو گئے تھے جسے انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ سے منا کر اسٹیج پر لایا گیا ہے ۔