سڈنی سکسرز نے پرتھ سکارچرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر ویمنز بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا 

 
0
613

سڈنی ،فروری 04(ٹی این ایس):سڈنی سکسرز نے پرتھ سکارچرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر ویمنز بگ بیش لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ٗعلیز پیری 36 اور گارڈنر 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ سیرا کوئٹ کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ٗکپتان ولانی 16 اور ہیتھر گراہم 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ٗ سیرا کوئٹ نے تین اور برنز نے دو وکٹیں حاصل کیں ٗجواب میں سڈنی سکسرز ویمنز نے ہدف بآسانی 15 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ علیزا ہیلی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 رنز بنائے ٗکپتان علیز پیری 36 اور گارڈنر 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ سیرا کوئٹ کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔