مظفر آباد کے قریب ایک جیپ گہری کھائی میں جا گری ٗ نومولود سمیت پانچ افراد جاں بحق ٗ نو زخمی 

 
0
526

مظفر آباد،فروری 05(ٹی این ایس):مظفر آباد کے قریب ایک جیپ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک نومولود سمیت 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس کے مطابق بٹ نارہ گاؤں سے نوسادہ جانے والی جیپ مظفر آباد سے 40 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہوئی۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جیپ پہاڑی علاقے میں موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوگئی اور کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں نومولود سمیت 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر مظفر آباد میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔جاں بحق افراد کی شناخت عابد ولد عبدالحمید، شہزاد ولد بشیر، رفیق ولد جمشید، نومولود احمد ولد عتیق اور خوشنودہ بی بی زوجہ مختیار کے نام سے ہوئی۔زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ساجد ولد عبدالحمید، زلیخہ زوجہ مظفر، عدیل ولد مظفر، زلیخہ زوجہ محمد حسین، تبسم زوجہ عتیق، حماد ولد عتیق، عبدالرشید ولد میراللہ، حفیظ ولد محمد صدیق، مختیار ولد کبیر کے نام سے کی گئی۔