سی پیک منصوبہ کو ثبوتاژ کرنے کی بھارتی مہم کے کراچی میں چینی باشندے کی ٹارگٹ کلنگ

 
0
340

کراچی، جنوری 05 (ٹی این ایس): کلفٹن کے علاقہ زمزمہ میں ایک چینی باشندہ کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نےواقعے کےٹارگٹ کلنگ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

جناح اسپتال کی ڈاکٹرسیمی جمالی نے بتایاکہ چینی باشندے کوسرمیں گولی لگی۔

پولیس نےمزید بتایاہےکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 9 خول ملے ہیں۔

پولیس کاکہناتھاکہ فائرنگ کی زد میں آ کر راہگیر بھی زخمی ہوا۔آئی جی سندھ اور وزیرداخلہ نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئےرپورٹ طلب کرلی ہے۔

مرنےوالے چینی شہری کی شناخت شن زہوا کےنام سے ہوئی ہے۔چینی شہری کی گاڑی میں سوار دوسرا شخص  فائرنگ سے محفوظ رہا۔ زمزمہ میں چینی باشندوں پرفائرنگ کےواقعے پرتحقیقاتی کمیٹی کےلیے ڈی آئی جی ساؤتھ انکوائری افسرمقررکردئیے گئے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ واقع بھارتی منصوبہ کا حصہ ہے جسکا مقصد سی پیک مو ثبوتاژ کرنا ہے