ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جنرل ورکرز اجلاس کی درخواست مسترد

 
0
976

کراچی فروری 15(ٹی این ایس)کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے عیدگاہ گراؤنڈ میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جنرل ورکرز اجلاس کی درخواست کو مسترد کر دیاہے۔رابطہ کمیٹی نے درخواست دی تھی کہ عید گاہ گراؤنڈ میں جنرل ورکرز اجلاس منعقد کرنے کی اجازت دی جائے۔ضلعی انتظامیہ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا کہ ناظم آباد عیدگاہ گراؤنڈ کھیل کا میدان ہے ۔ سیاسی تقریب کی اجازت نہیں دے سکتے کیوں کہ سیاسی تقریب سے میدان میں لگی گھاس کو نقصان ہو گا ۔