پاکستان نےدہشتگردی کے خلاف لاتعداد اقدامات کئے: چین

 
0
521

بیجنگ، فروری 07 (ٹی این ایس): چین نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لاتعداد اقدامات کئے ہیں اور چین ملکی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کے لئے متعلقہ اقدامات کرنے کے حوالے سے پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے آج بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران بتائی۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان ایک چینی بچے کے قتل کے کیس میں پیش رفت کے جائزے کے لئے قریبی رابطہ ہے۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان، ملک میں موجود چینی اداروں اور عملے کے تحفظ کے لئے مزید اقدامات کرے گا۔