سعودی عرب، ٹریفک حادثہ میں ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق

 
0
376

ریاض ،دسمبر18(ٹی این ایس) : سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے۔زرائع کے مطابق مہدالذہب الجریسیہ روڈ پر 2 گاڑیوں میں ٹکر کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ المہد جنرل ہسپتال میں تعلقات عامہ کے انچارج سمیر الفوزان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوںمیں 30 اور 20 سال عمر کے دو مرد اور 18سالہ لڑکی شامل تھی جبکہ ایک مرد اور ایک خاتون کو شدید زخمی ہونے کے باعث مدینہ منورہ کے کنگ فہد ہسپتال میں داخل کر دیا گیا۔