چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی طرف سے اجتماج کا انعقاد، صدر شی جن پھنگ کا اہم خطاب

 
0
150

اسلام آباد 03 جنوری 2022 (ٹی این ایس): 31 دسمبر کی صبح چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے بیجنگ میں نئے سال کا اجتماع منعقد کیا۔ چین کے صدر شی جن پھنگ ، وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے دیگر رہنما، مختلف جمہوری جماعتوں کے رہنما، آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے رہنما، جماعتی وابستگی کے بغیر لوگوں کے نمائندوں، مرکزی و صوبائی حکومتوں کے عہدیداران اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مل کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2021 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی قوم کی تاریخ کا ایک اہم سال تھا۔ اس برس کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے اپنی 100ویں سالگرہ منائی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس میں سی پی سی کی تیسری تاریخی قرارداد منظور کی گئی۔ پہلا سو سالہ ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا، چین کی سرزمین پر جامع اعتدال پسند خوشحال معاشرے کا قیام ہوا۔ تاریخی طور پر مطلق غربت کے مسئلے کو حل کر دیا گیاہے۔ اور ایک ہمہ گیر انداز میں ایک سوشلسٹ جدید ملک کی تعمیر اور دوسرے صد سالہ ہدف کی طرف چلنے کے نئے سفر کا آغاز ہوا ہے۔ شی جن پھنگ نے پرزور الفاظ میں کہا کہ طاقت اتحاد سے آتی ہے، خوشحالی جدوجہد سے آتی ہے۔ آئیے ہم نئی اور عظیم کامیابی اور ملکی وقار کے لیے بھر پور کوشش کریں۔