ایس ایچ او تھانہ نون اسحاق اور ان کے اہلکاروں کی جانب سے معمر خاتون کے گھر فائرنگ کا واقعہ سائلہ تسلیم زوجہ رفاقت نے آئی جی اسلام آباد کو واقعہ کی صاف شفاف انکوائری کرنے کا مطالبہ

 
0
248

اسلام آباد 03 جنوری 2022 (ٹی این ایس): ایس ایچ او تھانہ نون اسحاق اور ان کے اہلکاروں کی جانب سے معمر خاتون کے گھر فائرنگ کا واقعہ سائلہ تسلیم زوجہ رفاقت نے آئی جی اسلام آباد کو واقعہ کی صاف شفاف انکوائری کرنے کا مطالبہ۔درخواست گزار تسلیم زوجہ رفاقت نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا مورخہ 1/1/2022 کو بوقت شام 7سے 8 ایس ایچ او تھانہ نون اسحاق ہمراہ تین اہلکار گاڑی نمبر392 اور موٹرسائیکل پر آئے۔سائلہ کے گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔اور قاتلانہ حملہ کیا جس کے اہلیان محلہ بھی گواہ ہیں۔ہماری ایس ایچ او سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ثبوت کے طور پر گولیوں کے خول بھی موجود ہیں۔اس حوالے سے جب ایس ایچ او تھانہ نون کا موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا۔ہم اس عورت کو جانتے بھی نہیں ہم تو منشیات فروش آصف کو پکڑنے گئے تھے۔جبکہ معمر خاتون تسلیم بی بی سے اس بارے میں موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا آصف ہمارے ساتھ نہیں رہتا ہمارے گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے بنا کسی نوٹس کے گھر میں داخل ہونا بغیر لیڈیز پولیس کے کس قانون میں لکھا ہے