ہائی کورٹ ،چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

 
0
731

لاہور ،دسمبر18(ٹی این ایس):لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیاہے،عدالت نے چیئر مین پیمرا کی تعیناتی 30روز میں کرنے کا حکم دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے پیمرا کے چیئر مین کی تعیناتی کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں لکھا ہے کہ پیمرا کی تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر ہوئی ہے ، ابصار عالم پیمرا چیئر مین کے تقرری کے لئے تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے لہذا پیمرا کے نئے چیئر مین کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ۔