افغانستان نے زمبابوے کو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا

 
0
393

شارجہ، فروری 07 (ٹی این ایس): افغانستان نے زمبابوے کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں 17رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریزمیں وائٹ واش کر دیا،159رنز کے ہدف میں زمبابوے کی ٹیم 141پر ہی ہمت ہار گئی۔
شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں افغانستان کو 158رنز تک محدود کیا ،افغانستان کی اننگ میں محمد نبی کے 45،کریم صادق کے 28اور اصغر ستناکزئی کے 27رنز نمایاں ہیں۔افغانستان نے یہ مجموعہ 9وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
زمبابوے کی جانب سے چتارا نے 3 ،جبکہ جاروس،مزربانی اور کریمر نے2,2 وکٹیں حاصل کیں۔
159رنز کے ہدف میں زمبابوے کی ٹیم دباﺅ میں رہی اور مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 141رنز تک ہی محدود کئے رکھا ۔
محمد نبی کو میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔