سینیٹ الیکشن،10 ایم پی ایز جانے کے بعد متحدہ کی 4 نشستیں کم ہونے کا امکان

 
0
296

کراچی فروری 7(ٹی این ایس)ایم کیوایم پاکستان 10 ایم پی ایز کے جانے کے بعد سینیٹ الیکشن میں مشکل کا شکار ہو گئی ہے۔ خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستیں کم ہو سکتی ہیں۔ 1 جنرل سیٹ بھی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ہے۔ایم کیو ایم 50 ارکان کے ساتھ سندھ اسمبلی میں دوسرے نمبر پر ہے لیکن اس کے 8 اراکین محمد دلاور، ندیم راضی، محمود عبد الرزاق، ارتضی فاروقی، بلقیس مختار، خالد بن ولایت، شیخ عبد اللہ اور شیراز وحید پی ایس پی میں شامل ہو چکے ہیں۔منحرف اراکین ارم عظیم فاروقی اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے عارف مسیح کی نشستیں منہا کی جائیں تو متحدہ کے 40 اراکین اسمبلی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کا دعوی ہے کہ اس کے 38 اراکین اسمبلی پاکستان میں ہی موجود ہیں۔اگر ایم کیو ایم پاکستان سینیٹ انتخاب میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرے تو خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی 2 نشستیں کم ہو سکتی ہیں جبکہ ایک جنرل نشست پر کامیابی بھی کٹھائی میں پڑ سکتی ہے۔ متحدہ 4 نشستوں پر انتخاب میں حصہ لے گی۔ یہ نشستیں نسرین جلیل، طاہر مشہدی، فروغ نسیم اور تنویر الحق تھانوی کے ریٹائرڈ ہونے سے خالی ہونی ہیں۔