محفوظ بچے محفوظ پاکستان ہیں،چائلڈپروٹیکشن ڈے پرتقریب کاانعقاد

 
0
418

بیورونے 2017ء میں 650بچے تحویل میں لئے

ملتان،فروری 07 (ٹی این ایس):چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان میں ’’چائلڈ پروٹیکشن ڈے ‘‘کے موقع پرحکومت پنجاب کی ہدایت پرخصوصی تقریب اورآگاہی واک کاانعقادکیاگیا۔تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیوروسمیع احمد نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹرعرفان نے کہاکہ اس تقریب کامقصداس دن کے حوالے سے لوگوں میں تحفظ اطفال کے بارے میں شعور اجاگرکرناہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کاتحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔کیونکہ محفوظ بچے محفوظ پاکستان ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ والدین اپنے بچوں کو اعتماد دیں تاکہ وہ ہربات آپ سے شیئر کریں ۔اس موقع پربچوں نے ٹیبلوزبھی پیش کئے ۔

دریں اثناء چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان کے میڈیاکوارڈینیٹرنویدمختار نے  کہا ہے کہ سال 2017ء میں گھر سے بھاگے ہوئے لاوارث ،گمشدہ ،تشددکاشکاراوربے آسرا 650بجے حفاظتی تحویل میں لئے ۔ ادارے میں اس وقت 50بچے مقیم ہیں ۔انھوں نے کہاکہ ادارے میں مقیم بچوں کواچھی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہے تاکہ انہیں معاشرے کامفید شہری بنایاجاسکے ۔