اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی آج پاکستان کے دوروزہ سر کاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

 
0
380

اسلام آباد،فروری 08 (ٹی این ایس): اردن کے شاہ عبد اللہ ثانی صدر ممنو ن حسین کی دعوت پر پاکستان کے دوروزہ سر کاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ اسلام آباد میں اپنے قیام کے دور ان وہ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرینگے ۔ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ علاقائی  عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔

اس دورے سے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات تلاش کر نے خصوصاً دوطرفہ تجارت اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا موقع ملے گا ۔ پاکستان اور اردن کے انتہائی قریبی اوربرادرانہ تعلقات ہیں علاقائی و عالمی مور اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل پر دونوں کا یکساں موقف ہے ۔ توقع ہے کہ شاہ عبد اللہ ثانی کے دورے سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان موجودہ قریبی تعلقات کو نئی جہت ملے گی ۔