43 ویں قومی اسنوکر چیمپیئن شپ 12 فروری سے شروع ہوگی

 
0
305

  کراچی،فروری 08 (ٹی این ایس): تینتالیسویں قومی اسنوکر چیمپیئن شپ 12 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔ دس روز تک جاری رہنے والی چیمپیئن شپ میں محمد سجاد اپنے اعزاز کا دفاع کریںگے ۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 52 کیوئسٹ شرکت کریں گے ۔ چیمپیئن شپ میں 2 لاکھ 72 ہزار روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائیگی۔

فاتح کیوئسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام میں دیئے جائیں گے۔ سب سے بڑا بریک کھیلنے والے کیوئسٹ کو 10 ہزار اور ہر سنچری بریک پر 2 ہزار روپے انعام میں دیئے جائیں گے۔