موجودہ کرپٹ ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے، زرداری ،نواز شریف مافیا سے قوم کی لوٹی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائیگی‘ اعجاز چوہدری

 
0
352

لاہور فروری 8(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ، زرداری اور نواز شریف مافیا سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے گی ۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عوام آئندہ کسی ڈرامہ باز کو ووٹ نہیں دیں گے ، شہباز شریف نے صوبے کا ستیا ناس کر دیا ہے ، خود ساختہ خادم اعلیٰ کے سیاہ دور اقتدار میں لاہور میں سوائن فلو اور ملتان میں پر اسرار فلو سے عوام ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں تو شہباز شریف شاہی محلات کے اندر اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں ، شریف برادران کو ملک پر کسی صورت بھی بادشاہت قائم نہیں کرنے دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف عمران خان پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں وہ ہر وقت عوام سے جھوٹ بولتے اور دھوکہ دیتے رہتے ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ یا زردار ی سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی شہباز شریف عوام نے دیکھے ہوئے ہے ، اب عوام ان بہروپیوں کے جھانسے میں نہیں آئے گے ، شہباز شریف وزیر اعظم بننے کا شوق چھوڑ دیں بلکہ جیل جانے کی تیاری کریں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا رونا دھونا قسمت میں لکھا جا چکا ہے ، پوری قوم کو معلوم ہو چکا ہے کہ نواز شریف کو سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر اقتدار سے باہر نکالا گیا ہے ، نواز شریف جھوٹ بول کر قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے عدلیہ پر تنقید کرنے والے اصل مہروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ، نواز شریف مافیا اور انکے درباری اپنی مسلسل پیشیوں پر بوکھلاہٹ کا شکا ر ہوگیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مافیا عمرا ن خان کی ذاتی کردار کشی اتر آیا ہے جسے ہر محاذ پر ناکامی ہو گی ، کرپٹ مافیا الیون کی ہر سازش کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ، رانا ثناء اللہ خیبر پختون خواہ کی حکومت اور چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کے بجائے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خون کا حساب دیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کی کارکردگی دوسرے صوبوں سے بہت بہتر ہے ، 35سالوں سے حکومتوں میں رہنے والوں نے صرف عوام کو لوٹا ہے ، پی ٹی آئی کی پہلی بار حکومت نے عوام کے لئے وہ کچھ کر دیا جو نواز شریف اور زرداری نے اپنی اپنی حکومتوں کے دور میں نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف مافیا اپنی سیاسی انجام کو پہنچ چکا ہے ، تحریک انصاف موجودہ کرپٹ ٹولے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور عوام کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں بڑی کامیابی حاصل کرے گی ، زرداری اور نواز شریف مافیا سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصول کرے گی ۔