پی ٹی آئی نے کے پی میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ٗداور کنڈی

 
0
344

اسلام آباد فروری 8(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما داور کنڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف نے خیبرپختون خوا میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ٗ تحریک انصاف کے منشور پر خود ان کا اپنا وزیر اعلی پرویز خٹک عمل نہیں کررہا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داور کنڈی نے دعوی کیا کہ وزیر اعلی خیبرپختون خوا پرویز خٹک نے سینٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ پیسوں سے ووٹ خرید کر اپنے آپ کو سینیٹر بنوائیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختون خوا حکومت کرپشن کرنے والوں کا ساتھ دیتی ہے خود فائدہ اٹھا رہی ہے۔ تحریک انصاف نے خیبرپختون خوا کے جنوبی اضلاع کو مولانا فضل الرحمان کے حوالے کردیا ہے۔