بھارت افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہاہے ٗترجمان دفتر خارجہ

 
0
500

اسلام آباد فروری 10(ٹی این ایس)دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ بھارت افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہاہے، کنٹرول لائن پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کے بھارت کو سنگین نتائج بھگتناپڑسکتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ترجما ن دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہا کہ پرامن افغانستان علاقائی امن واستحکام کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے ایک وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے کے دوران علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا جس سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارے مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت افغان امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش کررہاہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہاہے جس کے اسے سنگین نتائج بھگتناپڑسکتے ہیں۔