مارویل کی سائنس فکشن فلم ’’وینوم‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

 
0
956

لاس اینجلس فروری 11(ٹی این ایس) مارویل کامک سیریز پر مبنی امریکی سائنس فکشن فلم ’’وینوم‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’وینوم‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم میں ٹوم ہارڈے اینٹی ہیروایڈی بروک کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی اینٹی ہیرو پر مبنی ہیجب کہ فلم کے ہدایت کار رابن فلیشر ہیں۔فلم میں دکھائے گئے کریکٹر وینوم کو پہلی بار دی امیزنگ اسپائیڈر مین میں متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب پوری فلم اسی کردار پر مبنی ہے کہ ایک انسان کس طرح وینوم نامی عجیب الخلقت مخلوق بن جاتا ہے۔یاد رہے کہ فلم رواں سال 5 اکتوبر کو امریکا اور برطانیہ میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔