آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں طویل خشک سالی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع‘پہاڑوں پر برفباری

 
0
327

مظفرآباد فروری 12 (ٹی این ایس)آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں طویل خشک سالی کے بعد بارش کا سلسلہ شروع! جبکہ پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ٗ مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند !،محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآ باد میں موسلادھار بارش کے باعث گزشتہ خشک سالی کا اثر ٹوٹ گیا جس کے باعث ایک طر ف موسم خوشگوار ہوکر رہ گیا جبکہ وادی نیلم ، وادی جہلم ، لیپہ ،شاردہ ، چکار ، سدھن گلی ، باغ کے دیہی علاقوں میں برف باری کے باعث ایک بار پھر پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی !جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ! مختلف رابطہ سڑکیں بند ،جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشو ں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔