لودھراں کاانتخاب جیتنے   کا مطلب یہ نہیں کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز ختم ہوگئے، اس سے یہ  ثابت نہیں ہو گیا کہ عوام  عدالتی فیصلوں کو مسترد کرتی ہے، کل کو کونسلر بھی کہے گا میرے خلاف قتل کے مقدمے سے پہلے ووٹنگ کرالو : فواد چوہدری

 
0
460

اسلام آباد، فروری 13 (ٹی  این ایس): پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری انفارمیشن فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  لودھراں میں ضمنی انتخابات ہارنے میں ہماری غلطیاں ہوئی ہونگی تاہم پارٹی انکا ضرور جائزہ لے گی۔

سپریم کورٹ سے باہر پارٹی رہنماء مراد سعید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انھوں نے کہا کہ انتخابات کا نتیجہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں آیا تاہم اسکے اسباب کو دیکھا جائے گا اور تحریکِ انصاف اپنے مشن پر قائم رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے الیکشن سے ثابت ہوا کہ یہاں مقابلہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے اور کوئی تیسری قوت مقابلہ کی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ  مسلم لیگ کی طرف سے یہ انتخاب جیتنے   کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے خلاف ریفرنسز ختم ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ  نواز شریف کا یہ کہنا ہےکہ ن لیگ کی اس کامیابی  سے واضع ثابت ہو گیا کہ عوام  عدالتی فیصلوں کو مسترد کرتی ہے عدالتی فیصلوں سے انحراف کے مترادف ہے۔ ن لیگ لودھراں میں الیکشن جیتی اس لئے عدالتوں فیصلے غلط ہیں،کل کو کونسلر بھی کہے گا میرے خلاف قتل کے مقدمے سے پہلے ووٹنگ کرالو ۔

انھوں نے کہا کہ تین مرتبہ منتخب وزیرِ اعظم کے بچے کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کی عدالتوں کو نہیں مانتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کا وطیرہ ہے پہلے پیسوں سے ادارے خریدو اور پھر اداروں سے پیسے بناؤ لوگ اور قانون ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

فواد چوہدری  کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کے ریفرینسز ہیں،مریم نواز مانتی ہیں کہ لندن میں ان کی پراپرٹیز ہیں مگر وہ پاکستان کے قانون کو نہیں مانتیں۔

فواد چوہدری نے یہ دعویٰ  بھی کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی موجودہ نظام کے نعمل البدل ہے۔

اس موقع پر مراد سعيد نے کہا تیس ہزار کروڑ کی نواز شریف کی چوری پکڑی گئی،انہيں چوري کی وجہ سے نکالا گیا۔