یو این او  پی ایس اور سعودی عرب کے تعاون سے خیبر پختونخوا  کے سات اضلاع کے سکولوں میں فراہمی بجلی کےلئے اسی لاکھ ڈالر منصوبہ کے معاہدے پر دستخط

 
0
367

 اسلام آباد، فروری 13(ٹی این ایس): عالمی ادارہ  یونائٹڈ نیشنز آفس فار طپروجیکٹ سروسز (یو این  اوپی ایس) اور سعودی عرب کے تعاون سےخیبر پختونخوا کے سات اضلاع میں سکولوں کوبجلی فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت کےوزیر تعلیم اور عالمی ادارے یو این او پی ایس کے نمائندے نے معاہدہ پر دستخط کرلئے۔

منصوبے سے سات اضلاع میں دو ہزار پرائمری سکولوں کو بجلی کی سہولت ملے گی ۔منصوبے پر اسی لاکھ ڈالر خرچ ہوں گیں جن میں سینتیس لاکھ ڈالر سعودی حکومت دے گی۔

کے پی کے کے وزیر تعلیم عاطف خان نےدستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی فراہمی کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور خطے کی صورتحال کے باعث، خیبر پختونخوا میں حکومت کرناآسان نہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سکولوں میں بجلی کی فراہمی سے تعلیمی ماحول میں بہتری آئے گی۔

اس موقع پر سعودی شہزادے فوزی السعود نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک نئی نسل کو ملکر سنواریں گے انھوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں تعلیمی شعبوں کو سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہےاور سعودی عرب پاکستان کی صحت وتعلیم کے شعبوں میں معاونت جاری رکھے گا۔