ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین کا 30فیصد جوڈیشل الاؤنس بحال ،نوٹیفکیشن جاری

 
0
317

لاہور، فروری 15 (ٹی این ایس):ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا ،حکومت نے 2007ء سے بند کیا گیا 30فیصد جوڈیشل الاؤنس بحال کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے ملازمیں جوڈیشل الاؤنس کی بندش کے خلاف گزشتہ تین روز سے سراپا احتجاج تھے اور انہوں قلم چھوڑ ہڑتال کر رکھی تھی ۔ بتایاگیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے 30فیصد جوڈیشل الاؤنس کی بحالی کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ نے باضابطہ طو رپر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔