علینہ کے بعد ان کے بھائی نے بھی سلمان بلوچ پر اغواءاور تشددکا مقدمہ درج کروا دیا

 
0
342

کراچی، فروری 15 (ٹی این ایس): ایم کیوایم رہنما سلمان بلوچ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی نوجوان لڑکی علینہ کا بھائی بھی میدان میں آ گیا ہے اور ایم کیوایم رہنما کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاہے جس میں تشدد اور اغواءکی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق علینہ کے بھائی عبدالصمد نے بھی سلمان بلوچ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے 30 اکتوبر کی رات کو سلمان مجاہد نے اغواءکروایا اور مجھے ساری رات الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔سلمان بلوچ مجاہد کے خلاف مقدمہ گلشن تھانے میں درج کروایا گیاہے جس میں تشدد اور اغواءکی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔