موجودہ حکومت کی کاوِشوں میں ایک کاوِش گرین پاکستان پروگرام: مشاہداللہ خان

 
0
452

اسلام آباد، فروری  15 (ٹی این ایس): موسمیاتی تغیرات کے وفاقی وزیر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کاوِشوں میں ایک کاوِش گرین پاکستان پروگرام اور اس سلسلہ میں2017 کی قومی فارسٹ پالیسی پاکستان کی تاریخ میں ایک تاریخی قدم ہے۔

وہ گذشتہ روز یہاں  موسم بہار کی آمد کے پیشِ نظرشجر کاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں دیگر سیاسی  شخصیات کے علاوہ  مختلف سکولوں کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

اس موقع پر مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ اسلام آباد کا شمار دینا کے سر سبز ترین شہروں میں ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ یہاں کے مکینوں کی  ماحول اور درختوں کے ساتھ خاص شغف ہے۔

مشاہدہ اللہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی وزرات  کیپٹل ڈویلپمینٹ اتھارٹی اور مٹروپولیٹن کارپوریشن  کے ملازمین کی کارکاردگی کو بہتر بنانے کیلے کچھ لوازمات فراہم کرے گی ۔ انھوں نے تقریب کے اختتام پر شجر کاری مہم کے آرگنائزر کو شیلڈ سے بھی نوازا۔