ڈاکٹر جوزف ارشد جڑواں شہروں میں کرسچن سوسائٹی کے نئے آرچ بشپ مقرر

 
0
464

اسلام آباد، فروری 15 (ٹی این ایس): وفاقی دارلحکومت اور اس سے متصل شہر راولپنڈی کی تاریخ میں پہلی بار کرسچن سوسائٹی میں نئے چوپان اعلیٰ،بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کو بطور آرچ بشپ مقرر کرنے کی تقریب میں ملک بھر سے آے ہوے تمام بشپس سمیت کاہن،سسٹرز، سیاسی قیادت اور کرسچن سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر آرچ بشپ ڈاکڑ جوزف ارشد خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی ڈاویسس میں خدا کے لوگوں کی چوپانی خدمت سر انجام دےاور موجودہ درپیش چیلنجز کو دور کر سکوں۔
اس موقع پر سینٹ میریز اکیڈمی کے پرنسپل نے ٹی این ایس سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ جڑواں شہر کی کرسچن سوسائٹی کےلیے بشپ ڈاکڑ جوزف ارشد کا ارچ بشپ مقرر ہونا نہایت قابل فخر بات ہے۔

 مسند نشینی کی تقریب کے منتظمین کا کہنا تھاکہ سب کرسچن سوسائٹی مل کر عہد کرتی ہے کہ جو ذمہ داری ملی ہے اسے نئی لگن اور جوش و جذبہ سے پورا کیا جائے۔