امریکا نے پاکستان سےجماعت الدعوۃکے خلاف کارروائی کی معلومات طلب کرلی

 
0
338

واشنگٹن، فروری 16 (ٹی این ایس): امریکا نے حکومتِ پاکستان سے کالعدم قرار دی گئی تنظیم جماعت الدعوۃ اور اس کی فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سمیت دیگر بلیک لسٹ کیے گئے گروپوں کے خلاف کارروائی کی معلومات طلب کر لیں۔

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور اسی فلاحی تنظیم ایف آئی ایف کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے۔ امریکا کو ابھی پاکستانی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی مزید تفصیلات درکار ہیں جس میں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان گروپوں کے خلاف کس طرح کے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں، جو انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کا پیرس میں18 سے 23فروری تک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے میں ناکامی کا شکار ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی امریکی قراردار بھی زیر غور آئے گی۔